لاہور: (ویب ڈیسک) 1992ء کی ورلڈکپ ٹیم کے فاتح اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کراچی کے بعد دریائے نیلم پر گندگی دیکھ کر کہا ہے کہ ہم سارے ہی بڑے گندے ہیں۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر وسیم اکرم نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں انہوں نے گندگی سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کراچی کے لوگوں سے معافی مانگتا ہوں، میں سمجھتا تھا کہ صرف کراچی میں ہی گندگی ہے لیکن آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے کھڑے ہو کر پتہ چلتا ہے کہ اسی سارے ہی بڑے گندے ہیں۔
Apologies to people of karachi . It appears we as a nation need to work collectively to make our country clean ,it’s our and only ours responsibility and duty so let’s give it a go . No more excuses. #cleanpakistan pic.twitter.com/Z2BMeKXUcE
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 7, 2021
وسیم اکرم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری اپالوجی بنتی ہے کراچی والوں سے کہ جو میں کہتا رہا ہوں، میں سمجھ رہا تھا کہ ہم صرف کراچی والے ہی زیادہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے لیکن غلطی ہوگئی ہے۔
وسیم اکرم اپنے پیچھے اشارہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے کھڑے ہیں اور یہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم صفائی کے ایشو پر اکثر ویڈیو پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔
اس سے قبل اکتوبر 2020 میں انہوں نے کراچی کے سمندر سے بھی ایسی ہی ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آئے تھے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو سی ویو لا کر غلطی کردی۔
We need to stop pretending this is ok because it’s not! pic.twitter.com/obPZhP44Vd
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 5, 2020
ویڈیو میں ان کے پیچھے کچرے کے انبار بھی دیکھے جا سکتے تھے۔