کراچی: (دنیا نیوز) چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں جبکہ 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لے گی۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔
Asif and Khushdil return for ICC Men s T20 World Cup 2021
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 6, 2021
More details ➡️ https://t.co/vStLml8yKw#PAKvNZ | #PAKvENG | #T20WorldCup pic.twitter.com/9samGbJgDJ
چیف سلیکٹر نے مزید بتایا کہ سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17اکتوبر سے 14نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں افتتاحی میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔