لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کیے جانے کے بعد تکلیف میں محسوس کررہا ہوں۔
کرکٹ شائقین کیلئے ویڈیو پیغام میں پی سی بی چیئر مین کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کیے جانے کے بعد جو تکلیف آپ کو ہوئی وہی تکلیف میں محسوس کررہا ہوں، سوچا کچھ تھا لیکن جو ہوا اس پر دکھ ہے، ماضی میں بھی ایسی صورتحال سے گزرے اور ہمیشہ آگے بڑھے۔
PCB Chairman Ramiz Raja has a message for Pakistan cricket fans pic.twitter.com/cwEfcQXxus
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 18, 2021
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوت سے پوری دنیا کو چیلنج کرتے ہیں، کرکٹ پر مشکلات ہیں تو اس سے جلد باہر نکلیں گے، یقین ہے ڈومیسٹک لیول پر رہتے ہوئے ورلڈ کلاس ٹیم بناسکتے ہیں، تمام فینز کو کہتا ہوں ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کو کہوں گا کہ جو غصہ ہے اس کو پرفارمنس پر نکالیں، جب ہم دنیا کی بہترین ٹیم بنیں گے تو کھیلنے والوں کی لائن لگ جائے گی، سمجھتا ہوں پاکستان ہوم کرکٹ پر دباؤ آیا ہے، امید کرتا ہوں ہم ایک ہوکر ملکی کرکٹ کو اوپر لے کر جائیں گے۔