قومی ٹی 20کپ:دھانی چھا گیا،سندھ کی بلوچستان کو 77رنز سے مات

Published On 29 September,2021 06:19 pm

لاہور:(دنیا نیوز)قومی ٹی 20کپ کے 9ویں میچ میں سندھ نے شاہنواز دھانی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت بلوچستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 77رنز سے مات دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی 20کرکٹ کا میلہ زور و شور سے جاری ہے جس میں آج دوروز آرام کے بعد 9واں میچ سندھ اور بلوچستان کے مابین کھیلاگیا،بلوچستان کی ٹیم 176رنز کا ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔

میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے سندھ کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 175رنز کی اننگز کھیلی،کپتان سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 41سکور بنائے جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں شرجیل خان 34،سعود شکیل32 اور شان مسعود 31رنز بنا کرنمایاں رہے۔

بلوچستان کی جانب سے خرم شہزاد،عمید آصف اور کاشف بھٹی نے 1،1،1وکٹ حاصل کی۔

176رنز کے ہدف کے تعاقب شکست خوردہ ٹیم کے بیٹسمینوں کی انتہائی ناقص کارکردگی رہی اور پوری ٹیم 16اعشاریہ 4اوورز میں صرف 98سکور بناکر پویلین لوٹ گئی،بنگلزئی29 اور کپتان امام الحق 19سکور بناکر نمایاں رہے۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ زاہد محمود3اور دانش عزیز 2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
 

Advertisement