ٹی 20ورلڈ کپ:کرٹس کیمفر کی تاریخی باؤلنگ،آئرلینڈ کی نیدر لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست

Published On 18 October,2021 05:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ نےکرٹس کیمفر کی تاریخی باؤلنگ کی بدولت نیدر لینڈ کو7وکٹوں سے پچھاڑ دیا،107رنز کا ہدف آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے صرف3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیدر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی،میکس او ڈاؤڈ نے سب سے زیادہ 51رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان پیٹر سیلر21 سکور بناکر نمایاں بیٹسمین رہے،آئرش ٹیم کے کرٹس کیمفر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مسلسل چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرکے ٹی 20کرکٹ میں دنیا کا تیسرا باؤلر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔اس میچ میں مارک ایڈیئر نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

107رنز کا ہدف آئرلینڈ کی ٹیم نے 15اعشاریہ 1اوورز میں صرف3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،گریتھ ڈیلنی نے سب سے زیادہ 44رنز بنائے جبکہ پال سٹرلنگ ناقابل شکست 30سکور بناکر نمایاں رہے،کرٹس کیمفر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں ٹاس جیتنے پر نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر سیلر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کر کے اچھا سکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئرش ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے، انہوں نے وکٹ کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیا تھا۔

آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے کہا تھا کہ وہ مخالف ٹیم کی جانب سے دیئے جانیوالے ٹارگٹ کے حصول کیلئے پرجوش ہیں، ہم 40 اوورز کھیلنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، امید ہے باؤلنگ سے ہی اچھا آغاز کریں گے۔