وزیر اعظم عمران خان کے لیے انٹرنیشنل سپورٹس پرسینیلٹی ایوارڈ کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان کے لیے انٹرنیشنل سپورٹس پرسینیلٹی ایوارڈ کا اعلان

تفصیلات کے مطابق ایوارڈ کا نام محمد بن راشد المکتوم ہے جو وزیر اعظم عمران خان کو 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر دیا جا رہا ہے۔ ایوارڈ دینے کا اعلان گزشتہ روز ڈیپ ڈائیو دبئی میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ عمران خان کو آئندہ سال جنوری میں ہونے والی دبئی ایکسپو کے موقع پر یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔