پی سی بی بلائے گا تو خدمات دینے کیلئے تیار ہوں:جاوید میانداد

Published On 17 December,2021 08:10 pm

کراچی:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں خود نہیں جاؤں گا، بلایا تو اپنی خدمات دینے کو تیار ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد نے کہا کہ کراچی جہاں سب سے زیادہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے اسکا برا حال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کا نظام چلانے والے کھلاڑی ہونے چاہئیں،پیٹرن چاہے کوئی بھی ہو جبکہ سابق کپتان نے بابر اعظم اور رضوان کو بھی پیغام دیا۔
 

Advertisement