بھارتی آل راؤنڈر ایشون محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے مداح نکلے

Published On 18 December,2021 05:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر روی چندر ایشون نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے مداح ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کھلاڑی نے پاکستانی ٹیم میں شاندار ٹیلنٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فالو کر رہا ہوں، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اپنی ہر نئی اننگ میں بہترین فارم میں ہوتے ہیں۔

ایشون نے کہا کہ رضوان کے علاوہ مجھے بابر اعظم بھی بہت پسند ہیں، ان کی بیٹنگ کی صلاحیتیں کمال کی ہیں۔بابر اعظم کے بعد ایشون نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام لیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ہمیشہ اچھے کھلاڑی موجود رہے ہیں اور موجودہ پاکستانی ٹیم میں بھی باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔
 

Advertisement