اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اسلام آباد میں ہونے والے پولیس مقابلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں شہروں کی پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں، پولیس نے رات ایک بجے سے صبح تک ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی پولیس کا جوائنٹ میکانزم بنارہے ہیں، پولیس کا حوصلہ بڑھانے کی ضرورت ہے جو اہلکار زخمی ہوئے ہیں انکو ایوارڑ سے نوازا جائے گا، او آئی سی کانفرنس کے بعد نئی پلاننگ کرینگے، او آئی سی کانفرنس چالیس سال بعد پاکستان میں ہورہی ہے، کوشش ہے جرائم کا خاتمہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر تک اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، عوام سے معذرت او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے تکلیف کا سامنا رہا۔