لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، پنجاب میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہیں۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، اپوزیشن نے کورونا، ڈینگی اور دیگر اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی، منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار، استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔