ایشز سیریز: تیسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا کے نام، کینگروز کو فیصلہ کن برتری حاصل

Published On 28 December,2021 10:40 am

میلبورن: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کو تاریخی ایشز سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

 تاریخی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 185 رنز ہی بنا سکی، جوئے روٹ 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 ٹیسٹ کے دوسرے روز کینگروز نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے۔ اوپنر مارکس ہیرس نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 82 رنز کی برتری دلائی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی، پوری ٹیم 68 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے اسکاٹ بولینڈ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 5 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement