لاہور: (دنیا نیوز) ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے محمد یوسف کا پندرہ سالہ ورلڈ ریکارڈ ٹوٹنے سے با ل بال بچ گیا، انگلش کپتان جوروٹ اس مقصد میں ناکام رہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف نے 2006 میں گیارہ میچز کی انیس اننگز میں ریکارڈ سترہ سو اٹھاسی رنز سکور کیے تھے، دوسری جانب انگلش کپتان جو روٹ 2021 میں پندرہ میچز کی انتیس اننگز میں 1708 رنز بنا سکے۔
انہیں میلبرن ٹیسٹ کی آخری اننگز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے ایک سو نو رنز درکار تھے جس میں وہ ناکام رہے تاہم وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔