لاہور: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے روپے کی گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر 178 روپے 17 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
نائب صدر پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سٹے بازوں پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے، کیا ملکی معیشت اور روپے کی قدر کا فیصلہ اب سٹے باز کر رہے ہیں ؟ یا حکومت اس سازش کا حصہ ہے؟ وزیراعظم کو پہلے ڈالر کی قیمت کی اطلاع ٹی وی سے ملتی تھی، اتنی غیر ذمہ دار حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال میں روپے کی قدر میں 30.5 فیصد کمی ہوئی ہے، 2018 میں ڈالر 123روپے کا تھا جو اب 178 کا ہو چکا ہے، روپے کے فری فال اور غیر یقینی کی ذمہ دار حکومت اور اس کی پالیسیاں ہیں۔