اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اُن سے حلف لیا۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں شوکت ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے۔
President of Pakistan Dr. Arif Alvi administering the oath of Finance Minister of Pakistan to Mr. Shaukat Fayaz Tarin. pic.twitter.com/Fw2gzutkn7
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) December 27, 2021
یاد رہے کہ شوکت ترین اس وقت مشیر خزانہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور اب انہیں وزیر خزانہ بنا دیا گیا ہے۔