لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سے تحر یک انصاف پنجاب کے نئے صدر و وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملاقات کی۔ چوہدری محمد سرور اورشفقت محمود نے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے کی بجائے الیکشن کے انتظار کا مشورہ دیا۔
گورنر پنجاب سے تحریک انصاف پنجاب کے نئے صدر و وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملاقات کے دوران بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہا رکیا۔ دونوں رہنماوں نے واضح کیا کہ حکومت آئینی مدت پوری کریگی، عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وزیرتعلیم شفقت محمود کو تحر یک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد بھی دی ۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے پورے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم کیلئے وزیر تعلیم شفقت محمود کے اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے حقیقی معنوں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان امن کیساتھ ہے، بھارت کا اقلیتوں کے ساتھ شرمناک سلوک کے حوالے سے چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔