اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برف پگھلنے لگی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں میں ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر پیش رفت ہوئی، دونوں رہنماؤں میں ممبران کی تقرری پر معاملات طے پاگئے۔
کوٹہ سسٹم کے بجائے غیر جانبدار ممبران سامنے لانے ،تجویز کردہ ناموں پر مزید مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایسے نام سامنے لائے جائیں جو غیر جانبدار ہوں۔