بدقسمتی سے پاکستان میں کچھ لوگوں کا ایجنڈا ہی مایوسی پھیلانا ہے: شہباز گل

Published On 23 December,2021 11:46 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کچھ لوگوں کا ایجنڈا ہی مایوسی پھیلانا ہے، عالمی سطح پر ریکارڈ مہنگائی کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پر ہے۔

معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں معاشی حالات جیسے ہیں اگر اس کا پاکستان سے موازنہ کریں تو شکر ادا کرنا چاہیے، بد ترین خساروں کی وراثت، کورونا اور عالمی سطح پر ریکارڈ مہنگائی کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پر ہے۔