لاہور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے بڑھتی ہوئی درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات آسمان کو چھو رہی ہیں، جولائی سے نومبر تک ملکی درآمدات 29.9 بلین ڈالر رہیں، نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.91 بلین ڈالر بڑھا ہے، رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، کسی بھی معاشی اشارے میں بہتری نہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 3 سال میں ملک اور معیشت کا جتنا برا حال ہوا، 74 سال میں نہیں ہوا، حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان کو گندم، چینی اور دیگر چیزیں بھی درآمد کرنی پڑ رہی۔