ملتان:(دنیا نیوز)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک محمدعامر ڈوگر کی والدہ وفات پا گئیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اورحکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر کی والدہ قضائے الہیٰ سے خالق حقیقی سے جاملیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ کل سہ پہرتین بجے ملک صلاح الدین پارک ملتان میں ادا کیا جائے گا۔