پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں حملہ ہوا ہے، ان پر حملہ ایسے وقت میں ہوا جب وہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے۔ جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔
نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شبلی فراز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے جس کو علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آبائی علاقے کوہاٹ سے واپسی پر دورہ آدم خیل کے مقام پر ہجوم نے حملہ کیا اور فائرنگ کی،معجزاتی طور پر محفوظ رہا،تاہم ڈرائیور زخمی ہوا جسکو طبی امداد مہیا کردی گئی،نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر دوستوں،میڈیا اور تمام لوگوں کا انتہائی مشکور ہوں
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 19, 2021
دوسری طرف ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آبائی علاقے کوہاٹ سے واپسی پر دورہ آدم خیل کے مقام پر ہجوم نے حملہ کیا اور فائرنگ کی،معجزاتی طور پر محفوظ رہا،تاہم ڈرائیور زخمی ہوا جسکو طبی امداد مہیا کردی گئی،نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر دوستوں،میڈیا اور تمام لوگوں کا انتہائی مشکور ہوں۔
اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئ، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2021
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اطلاعات ہیں وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر قاتلانہ حملے کی مذمت
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 19, 2021
چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب
فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے شبلی فراز کے ڈرائیور اور گارڈ کی جلدصحتیابی کے لئے دعا@shiblifaraz
ایڈمن پوسٹ
اسی ضمن میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختون خوا سے رپورٹ طلب کرلی۔
شبلی فراز کی گاڑی پر پتھراؤ کا واقعہ ایک شرمناک اور افسوسناک واقعہ۔ سیاست میں تشدد اور عدم برداشت کا کلچر پروموٹ کرنے والے نامراد اور بے توقیر ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف پرامن سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 19, 2021
مزید برآں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔