لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خوفناک رجحان کے خلاف پوری دنیا کو ملکر کام کرنا ہے، امریکی ایوان نمائندگان میں بل کی منظوری کے لیے ووٹ دینے والے اراکین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے امریکی ایوان نمائندگان میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظوری کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہود کا نتیجہ ہے، اسلامو فوبیا کے خوفناک رجحان کے خلاف پوری دنیا کو ملکر کام کرنا ہے۔
چودھری سرور نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی سب سے خوفناک اور بھیانک شکل بھارت میں پنجے گاڑھے ہوئے ہے، دہشت گرد آر ایس ایس نے بھارتی بیس کروڑ مسلمانوں کےخلاف تشدد کی ایک لہرجاری کر رکھی ہے۔