لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نئے سیکرٹری جنرل کا عہدہ ملنے کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی میں ایک اہم عہدہ اعزاز بھی ہے اور بہت بڑی ذمہ داری بھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کی توقعات کے مطابق تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی، اس پارٹی کے ورکرز اس کا سرمایہ ہیں جن کی مثال کسی اور پارٹی میں نہیں ملتی۔
پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی میں ایک اہم عہدہ اعزاز بھی ہے اور بہت بڑی ذمہ داری بھی. انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کی توقعات کے مطابق تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی. اس پارٹی کے ورکرز اس کا سرمایہ ہیں، جن کی مثال کسی اور پارٹی میں نہیں ملتی
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 25, 2021
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ پر بتایا تھا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے۔
چئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے https://t.co/MHsL3c1dSf
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021
انہوں نے بتایا تھا کہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ کے اور علی زیدی سندھ کے صدر ہوں گے۔ اس کے علاوہ قاسم سوری کو بلوچستان، شفقت محمود کو پنجاب اور خسرو بختیار کوجنوبی پنجاب کا صدور نامزد کیا گیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے عامر کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بنا دیا ہے۔