بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری، مریض مسلسل اذیت کا شکار

Published On 28 December,2021 10:56 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کا احتجاج 32ویں روز بھی جاری رہا، بیماریوں سے عاجز مریض مسلسل اذیت کا شکار ہیں، حکومت کی جانب سے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔

کوئٹہ کے سول ہسپتال بی ایم سی سمیت صوبے بھر کے چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کی جانب سے او پی ڈیز سمیت تمام شعبوں میں کام بند ہے جبکہ شعبہ حادثات کی سروسز بحال ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے گرفتار ساتھیوں کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ایمر جنسی سروسز بھی بند کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب ڈاکٹروں کے احتجاج سے پریشان شہری بھی سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حکومت احتجاجی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرے تاکہ صحت کی سہولیات فراہم ہو سکیں۔
 

Advertisement