کوئٹہ میں گرم ملبوسات کی خریداری جاری، لنڈے بازاروں میں رش بڑھ گیا

Published On 26 December,2021 09:44 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں سرد موسم کی سختی سے بچنے کے لیے شہریوں کی جانب سے گرم ملبوسات کی خریداری جاری ہے۔ سوئیٹرز، جیکٹوں اور ٹوپی سمیت دیگر گرم ملبوسات کے لیے لنڈے بازاروں میں رش بڑھ گیا۔

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہریوں کے لیے گرم کپڑوں کی خریداری ایک مشکل مرحلہ ہے کیونکہ بازاروں سے مہنگے گرم کپڑے خریدنا ان کے بجٹ سے باہر ہے، یہی وجہ ہے کہ شہروں نے شہر کے کاسی روڈ ڈبل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پرانے گرم کپڑوں کی دکانوں کا رخ کر لیا۔

ان دنوں ریڑھیوں پر بچوں کے سوئیٹر، جیکٹ ، گرم فراکیں ، اپر جرابوں سمیت دیگر گرم ملبوستات شامل ہیں جن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھورہی ہیں۔


لنڈا بازاروں کے دکاندار بھی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ کہتے ہیں کہ موسم سرد ہوتے ہی خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے کیونکہ پرانے گرم کپڑے معیاری ہوتے ہیں لیکن مہنگا ہونے کی وجہ سے خریدنے والے انھیں دیکھ کر ہی واپس چلے جاتے ہیں ۔
 

Advertisement