کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی ریلی کے دوران ریڈ زون جانے کی کوشش، پولیس نے روک دیا

Published On 22 December,2021 03:35 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ریلی کے دوران ریڈ زون جانے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

 کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں ریلی سول ہسپتال سے نکالی، مظاہرین نے بینئرز اٹھا رکھے تھے اور وہ صوبائی حکومت کےخلاف نعرہ بازی کررہے تھے ، ینگ ڈاکٹرز کامطالبہ تھا کہ سروس سٹرکچر، ہیلتھ پالیسی کا اعلان کیا جائے اور گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کیا جائے۔

ریلی کے شرکاء نے ریڈ زون کی جانب جانےکی کوشش کی تو پولیس نےانہیں آگے جانے سے روک دیا جس پر ینگ ڈاکٹرز شہرکی مختلف شاہراہوں پرگشت کرنے کے بعد واپس سول ہسپتال چلے گئے ۔ انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کررکھی تھی۔

Advertisement