آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیاں ، پاکستانی کرکٹر فاطمہ ثناء بھی شامل

Published On 29 December,2021 02:08 pm

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ویمن کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا، پاکستانی کرکٹر فاطمہ ثناء کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ائیر کی جانب سے نامزد کی جانے والی دیگر خواتین کرکٹرز میں انگلینڈ کی ٹیمی بیونٹ، آسٹریلیا کی اوزیلی، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کے مرد کرکٹرز کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا جن میں قومی ٹیم کے بیٹسمین محمد رضوان بھی شامل ہیں۔ پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد دیگر مرد کرکٹرز میں انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش کے نام شامل ہیں۔

 

Advertisement