لاہور: (ویب ڈیسک) رافيل طياروں پر شاديانے بجانے والے بھارت پر لرزہ طاری ہوگيا کیوںکہ 23 مارچ کو يوم پاکستان کی پريڈ ميں پہلی بار جے 10 طيارے دشمن پر دھاک بٹھائيں گے۔
رافيل طياروں کا توڑ جے 10 طيارے اس بار يوم پاکستان کی پريڈ ميں فلائنگ پاسٹ کريں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان ايئرفورس پہلی دفعہ رافيل کے مقابلے ميں جے 10 کے ساتھ فلائنگ پاسٹ کرے گی۔
پاک فضائیہ ملکی فضاؤں کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پرعزم ہے، پاک فضائیہ کے بیڑے میں آئندہ سال "جے 10 سی"طیارے شامل کئے جائیں گے۔ چینی ساختہ جے10 سنگل انجن، ڈيلٹا ونگز کا حامل لڑاکا طيارہ ہے جسے 2022 ميں پاک فضائيہ کے بيڑے ميں شامل کياجائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ چین کا تیار کردہ "جے 10 سی" سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کا حامل ہے۔ نیا لڑاکا طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہے جس کے ذریعے 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
جے 10 سی طیارہ پاکستام اور چین کی مشترکہ مشق شاہین میں بھی حصہ لے چکا ہے جس کے دوران تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔