نیول چیف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں آرمی اور نیوی میڈل کی دوڑ میں برابر

Published On 27 December,2021 10:39 pm

کراچی:(دنیا نیوز)پی این ایس بہادر میں جاری چھٹی چیف آف نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اور نیوی میڈل کی دوڑ میں برابر ہیں۔

اوپن شوٹنگ مقابلوں میں پاک آرمی اور پاکستان بحریہ دوسرے روز کھیل کے اختتام تک سات سات میڈلز حاصل کر کے میڈل ٹیبل پر ایک ساتھ ہیں ۔

دونوں ٹیموں نے 3گولڈ، 3سلور اور ایک ایک برانز میڈل جیتا ہے، ائیر رائفل ویمن کیٹگری ایونٹ میں آج ہونے والے مقابلوں میں بحریہ کی عائشہ عمران نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سکیٹ اولمپک ایونٹ میں پاکستان آرمی کے عثمان چاند نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
 

Advertisement