پاک بحریہ نے 35ویں نیشنل روٸنگ چیمپئن شپ جیت لی

Published On 19 December,2021 04:42 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاک بحریہ نے 35ویں نیشنل روٸنگ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی نے مَردوں کی کیٹگری میں تمام 7 گولڈ میڈلز جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

چیمپئن شپ میں پاک بحریہ، پاک آرمی، واپڈا، پنجاب، اسلام آباد کلب اور پاکستان پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک آرمی 7 سلور میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ کی رنراپ ٹیم قرار پائی۔
 

Advertisement