کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیئے جانے والے بولارڈ پل ٹگ کی سٹیل کاٹنے کی تقریب کراچی شپ یارڈ میں ہوئی۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی، کمانڈر کراچی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سرکاری و نجی عہدیداران، پاک بحریہ اور شپ یارڈ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
جہاز میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اعلی درجے کی مشینری بمطابق SOLAS اور MARPOL لگائے گئے ہیں۔ جہاز کی مجموعی لمبائی 25 میٹر جبکہ وزن 510 ٹن ہے ۔ اسکی حد فتار 12 ناٹ ہے۔ اس میں دو عدد ڈیزل انجن ازیمت پورپلزن سسٹم اور دیگر جدید مشینری کے ساتھ منسلک ہیں۔ جہاز کی اہم خصوصیت اس کی مضبوط فنڈرنگ جو کہ پاک بحریہ کی خصوصی ضروریات کے مطابق تیار کی گئی ہے ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں اس اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی جبکہ عالمی وباءکے باعث بے حد مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار کی مضبوط عزم اور حمایت مذکورہ اور دیگر منصوبوں کی کامیاب تکمیل کیلئے بہت معاون ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی جہاز سازی اور ان کی مرمت کراچی شپ یارڈ کا اہم اشتراک ہے اس سے ملازمت کے مواقع کے علاوہ بحریہ کے بہتر مستقبل کی تشکیل دینے میں مدد ملی ہے۔ حالیہ برسوں میں شپ یارڈ کے کاروبار کے حجم اور دیگر متفرق کاموں میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہے بالخصوص جہاز سازی کے شعبہ میں۔ اس ٹگ کا معاہدہ پاک بحریہ کے سربراہ کے وژن کا مظہر ہے جس کے تحت ملکی دفاعی پیداواری صلاحیتوں کو خود انحصاری کو بروئے کار لانا ہے۔
اس سے قبل پر ریئر ایڈمرل اطہر سلیم ، مینجنگ ڈائر یکٹر کراچی شپ یارڈ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں باری تعالی کا شکر ادا کیا کہ جس کی مدد اور رہنمائی سے اس قومی اثاثے کی ماضی کی عظمت کو دوبارہ زندہ کرنے کے قابل ہوئے۔ ہم اپنے صارفین کے انتہائی اطمینان کیلئے اعلی معیار کے پلیٹ فارم اور خدمات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔
آخر میں انہوں نے معزز مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کرونا وبا کی پابندیوں کے باوجوداس تقریب میں شرکت فرمائی۔