کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے علاوہ امریکا،جاپان، روس اور عمان کے بحری جہازوں نے شرکت کی۔۔دو طرفہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیاگیا۔
#PakNavy Ship conducted bilateral exercises with Japanese Maritime Self Defence Force, Royal Oman Navy, Russian Federation Navy & US Navy Ships in Gulf of Aden & NAS. Exercises aimed to enhance interoperability & augment collaborative efforts for maritime security in IOR. (1/2) pic.twitter.com/L5mHIxQ8x3
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) March 8, 2021
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ خطے میں بحری قذاقی کےتدارک اورسمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دیگر ممالک کیساتھ یہ بحری مشقیں سمندری تحفظ اورعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔۔بحری مشقوں کا مقصد مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔۔