نیول چیف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا 2 نومبر سے کراچی میں آغاز

Published On 01 November,2021 01:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 15 ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا 2 نومبر سے آغاز ہو گا جس میں مقامی کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2 سے 6 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی جس میں کل 23 میچز کھیلے جائیں گے ۔ چیمپئن شپ میں 10 مقامی اور 14 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن کا تعلق امریکہ، کویت، ہانگ کانگ اور مصر سے ہے ۔

تمام میچز پاکستان نیوی روشن جان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے،چیمپئن شپ کی کل انعامی رقم 20 ہزار امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔
 

Advertisement