کراچی:(دنیا نیوز) نیشنل بینک نے تیسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
کراچی میں کھیلے گئے چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل بینک نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
فاتح ٹٰیم نے فائنل میں پاکستان واپڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، نیشنل بینک کے محمد دلبر حسن اور وسیم اسلم نے گول سکور کئے ،پاکستان واپڈا کی جانب سے واحد گول رانا عبدالوحید نے سکور کیا ۔
نیشنل بینک کو 17 لاکھ جبکہ پاکستان واپڈا کو 13 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو کہتا ہوں کہ محنت کریں، بہت جلد وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں میں لگن کی آگ سلگانے آیا ہوں، پہلے کے کھلاڑی بہت محنت کرتے تھے، جہانگیر خان نے بہت وقت دیا تو چیمپئن رہے،جب لگن ہو تو نہ پیسہ آڑے آتا ہے اور نہ ہی غریبی، بس محنت کی ضروت ہے۔
Closing ceremony of 3rd Chief of the Naval Staff all Pakistan Hockey Tournament was held at Khi. Chief Guest CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi applauded efforts &distributed prizes among winners. Ceremony was attended by dignitaries from Armed forces,civil notables & Ex-Olympians pic.twitter.com/3lvlvgv3mP
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) September 28, 2021