کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی۔ وڈیو میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1971 کی جنگ میں آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی، پاک بھارت جنگ میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جنگی جہاز کُکری کو سمندر بُرد کیا، آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کیا۔
Tribute to commitment of #PakNavy Submarine HANGOR on sinking INS KHUKRI & crippling INS KIRPAN in 1971 war, only engagements by "Conventional Submarine" since WW-II. This Promo sets the context & deliberate pronounced effects of tactical marvelous & brilliance. #50thHangorDay pic.twitter.com/fMlTQkhvdv
— Pakistan Navy (@PakistanNavy) December 9, 2021
دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کر دیا۔ بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔