چیف آف دی نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا آغاز

Published On 02 November,2021 04:20 pm

کراچی:(دنیا نیوز)15ویں چیف آف دی نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیمپیئن شپ میں 9 مقامی اور 15 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، کویت اور امریکہ سے ہے جبکہ چیمپیئن شپ کا افتتاحی میچ ہانگ کانگ کے میکس لی اور پاکستان کے ظاہر شاہ کے مابین کھیلا گیا،افتتاحی میچ میں فاتح میکس لی رہے.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئین شپ کے پہلے روز 8 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ افتتاحی تقریب میں سول ملٹری معززین، سپانسرز اور سکواش کے سینئر کھلاڑی شریک تھے۔
 

Advertisement