لاہور:(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی ٹٰیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 9ویں اور شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹنگ درجہ بندی میں آسٹریلیا کے لیبو شین کا بدستور پہلا نمبر ،کیوی کپتان کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ سٹیو سمتھ بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
بھارت کے ویرات کوہلی کا ساتواں نمبر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس فہرست میں 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔
باؤلرز رینکنگ
آئی سی سی باؤلرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز رینکنگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی آل راؤنڈرزکی درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 10میں جگہ نہ بناسکا جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے،بھارت کے ایشون دوسرے اور بھارت ہی کے رویندرا جدیجہ کا تیسرا نمبر ہے۔