جعلی ہائوسنگ سوسائٹی کیس، ملزمان کی 1ارب کی پلی بارگین

Published On 29 July,2021 01:00 pm

اسلام آباد:(روزنامہ دنیا) قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے جعلی ہا ؤسنگ سوسائٹیز کیس کی انکوائری میں ملزمان کی 1 ارب 8 کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی پلی بارگین منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میسرزایکوریٹ بلڈرز اینڈ کنسٹرکٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کی 1ارب 8 کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی پلی بارگین منظور کی گئی، ملزمان جنید اصغر ،بازید اصغر،نعیم خان ، فاروق انصاری نے گلشن رحمان زون فور کے نام پر دھوکا دہی سے رقم لی۔ نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر نے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف 2011میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا گیا، ملزمان کے ذمہ واجب الادا رقم 1ارب روپے سے زائد تھی،نیب راولپنڈی میں 4ہزارسے زائد کلیم کی ویری فکیشن کا مرحلہ جاری ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے سوسائٹیز کے نام پر دھوکا دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کی اور فراڈ کے مقدمات میں یہ سب سے بڑی ریکوری ہے ، برآمد شدہ رقم متاثرین کو سکروٹنی کے بعد واپس کی جا رہی ہے ، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے کہا کہ نیب راولپنڈی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے پرعزم ہے ، عوام بغیراین او سی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری سے باز رہیں۔
 

Advertisement