نیب نے رانا ثناء کی ضمانت منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

Published On 09 July,2021 11:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے لیگی رہنما رانا ثناء کی ضمانت کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیار کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت کنفرم کی تھی تاہم نیب نے اب اپیل کے ذریعے سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کر لی ہے، نیب نے اپنی اپیل میں رانا ثناءاللہ کو فریق بنایا ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس لیگی رہنما کی ضمانت کنفرم کی، رانا ثناءاللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے لہذا سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کا ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
 

Advertisement