اتنا وقت گزرنے کے بعد آج بھی پی ڈی ایم وہیں کھڑی ہے:فرخ حبیب

Published On 16 November,2021 06:28 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم وجود میں آئی تو اجتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا جبکہ اتنا وقت گزرنے کے بعد آج بھی پی ڈی ایم وہیں کھڑی ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم وجود میں آئی تو اجتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا، اتنا وقت گزرنے کے بعد آج بھی پی ڈی ایم وہیں کھڑی ہے، ماضی میں انہی کرپٹ لوگوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جبکہ کرپشن،منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے اورکرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے لئے دن رات کام کرر ہی ہے، آج 22کروڑ عوام کرپٹ لوگوں سے پناہ مانگ رہے ہیں جبکہ 2018 کے الیکشن میں عوام نے تمام کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر کے گھر بھیجا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ فضل الرحمان کا تڑپنا بنتا ہے کیونکہ ان کی حکومت کے ذریعے امداد بند ہوئے تین سال بیت گئے ہیں۔
 

Advertisement