اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن کا حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں پارلیمان میں حزب اختلاف کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سے عوام کے ساتھ کیے جانے والے ظلم پر بھرپور احتجاج کریں گے، مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس منگل کو دوبارہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن کا حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو پارلیمان میں ملکر ٹف ٹائم دیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں ملکر مہنگائی کے خلاف جدوجہد کرے گی۔ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں متفق ہے۔ ائندہ الیکشن سے متعلق قانون سازی کیلئے تمام جماعتیں متفق ہیں۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل حکومت کو مل کر بھگائیں گے۔ پوری اپوزیشن مہنگائی کے خلاف متحد ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اسعد محمود کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی کرسی خالی تھی، وزیراعظم بس اپنی کرسی بچانے کے چکر میں ہیں، حکومت جو بلز لارہی ہے اپوزیشن جماعتیں اسکی مکمل مخالفت کرے گی، مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے لوگ بھوک سے مر رہے۔