سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پر کورونا وائرس کے کاری وار جاری ہیں جس کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا ٹیموں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شیڈول کردہ میچز اور بی بی ایل کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ گزشتہ روز میلبورن سٹارز سپورٹ سٹاف میں سے ایک شخص کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور میچ ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے اور ان پی سی آر ٹیسٹ میں 7 کھلاڑیوں اور 8 سپورٹ سٹاف کے ارکان کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔
میلبورن سٹارز ہی نہیں بلکہ سڈنی تھنڈرز کے بھی چار کرکٹر کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنیوالے افراد اب لازمی 7 روزہ آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف، شاداب خان، محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون بھی اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش کیلئے موجود ہیں، ان کے بارے اطلاع ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔