نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بلے باز روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Published On 30 December,2021 09:00 am

ویلنگٹن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بلے باز روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، وہ بنگلا دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

روس ٹیلر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔ کیوی بیٹر کے مطابق بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز جبکہ آسٹریلیا اور نیدرزلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز ان کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہوں گی۔

انہون نے 17 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے، وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
 

Advertisement