انڈر 19 ایشیا کرکٹ ٹورنامنٹ پر کوویڈ وائرس کا حملہ

Published On 29 December,2021 01:43 pm

دبئی: (روزنامہ دنیا) انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن پر کوویڈ وائرس کے حملے کے بعد گروپ بی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کااہم مقابلہ دو آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 33 ویں اوور میں ختم کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے 33 ویں اوور تک چار وکٹوں پر 130 رنز بنائے تھے کہ ایک امپائر کے مثبت کوویڈ ٹیسٹ کی خبر ملتے ہی میچ روک دیا گیا جبکہ ایشین کرکٹ کونسل اور امارات کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر تصدیق کر دی کہ دو آفیشلز کے مثبت نتائج کے سبب میچ ختم کر دیا گیا اور امپائرز کا پروٹوکولز کے مطابق علاج ہو گا جبکہ اس میچ میں شریک تمام افراد بھی نئی ٹیسٹنگ کے نتائج تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

بنگلہ دیشی چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے تصدیق کی ہے کہ ان کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے نتائج مثبت آئےہیں تاہم سری لنکن حکام کو اپنے سکواڈ کے تازہ نتائج کا انتظار ہے۔

گروپ بی میں بہتر رن ریٹ کی مالک بنگلہ دیشی ٹیم بھارت کیخلاف سیمی فائنل کھیلے گی جبکہ پاکستان 30 دسمبر کو سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا۔

 

Advertisement