شاہین شاہ اور رضوان سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد

Published On 01 January,2022 09:00 am

دبئی: (روزنامہ دنیا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سمیت 4 کرکٹرزکو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی جانب سے انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1915 انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ جو روٹ سال بھر میں 1855 انٹرنیشنل رنز بنا سکے۔

اس کے علاوہ رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ 1326 رنز ایک سال میں بنائے ۔شاہین شاہ آفریدی نے اس سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں لیں، قومی فاسٹ باؤلر نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی ٹونٹی میں 23 اور ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔
 

Advertisement