آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے عثمان خواجہ پُرامید

Published On 10 January,2022 09:04 am

سڈنی: (دنیا نیوز) تاریخی ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کرنے والے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لیے پر امید ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز کا ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے پیار کرتی ہے، میں نے اپنے ساتھی کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرکے کھیل کی بحالی، فروغ اور بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان میں ہمیثہ سپورٹ ملی ہے ، پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ انتہائی شاندار تھا، امید کرتا ہوں بہت جلد پوری ٹیم کے ساتھ دوبارہ پاکستان جاؤں گا۔
 

Advertisement