اعجاز پٹیل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Published On 10 January,2022 04:09 pm

دبئی:(دنیا نیوز) بھارت کے خلاف ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے اعجاز پٹیل کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے دسمبر کے بہترین کھلاڑی کے نام کا اعلان کردیا ہے ، بھارت کے خلاف ممبئی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 10 اور مجموعی طور پر 14 وکٹیں حاصل کرنے والے کیوی سپنر اعجاز پٹیل پلیئر آف دی منتھ قرار دیئے گئے ہیں ۔

آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور بھارت کے میانک اگروال بھی بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔

 

Advertisement