پی ایس ایل 7، کراچی میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث میچز کیلئے لاہور فیورٹ قرار

Published On 11 January,2022 01:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث پی ایس ایل میچزکے لیے لاہور کو فیورٹ وینیو قرار دیدیا گیا۔

پی ایس ایل کو شیڈول کے مطابق کرانےکیلئے پی سی بی نے حکومتی سطح پر رابطےشروع کر دیئے ہیں۔ سپر لیگ کے میچز ایک ہی وینیو پر کرائے جانے کی آپشن پرغور کیا جارہا ہے، ٹورنامنٹ کے لاہور سےآغاز اور کراچی میں اختتام کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اگر ایک ہی وینیو پر پی ایس ایل کرانےکا فیصلہ ہوا تو لاہور فیورٹ وینیو ہے، پاکستان سپر لیگ کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔
 

Advertisement