لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کے شروع ہونے سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا لگ گیا اور شاہد آفریدی ان فٹ ہو کر پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
گذشتہ روز پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئےجبکہ ان کی کمر میں یہ تکلیف پہلی بار نہیں ہوئی، بوم بوم مسلسل اس تکلیف کا شکار ہیں۔
انجری کے باعث شاہد آفریدی بائیو سکیور ببل سے بھی باہر ہوگئے اور ٹیم کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ۔
خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا پہلا میچ 28 جنوری کو شیڈول ہے جبکہ شاہد آفریدی کیریئر کا آخری پی ایس ایل ایونٹ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔