لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے مرحلے کا آج دوسرا روز ہے اور اس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
پشاور زلمی اننگز
Quetta gave it their all, but Peshawar batters snatched the game away. Well played #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/SzHgDyB1Bi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022
191رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کیڈ مور اور یاسر خان نے کیا،یاسر خان 30 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، کیڈ مور کی اننگز کا خاتمہ 22سکور کے بعد محمد نواز کی گیند پر ہوا،حیدر علی کو بھی محمد نواز نے ہی 19رنز پر پویلین کی راہ دکھائی،حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور جیمز فالکنر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے،ردرفورڈ نے 10 رنز بنائے اور نسیم شاہ کا شکار بنے۔
پشاور زلمی نے 191 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا،حسین طلعت نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،شعیب ملک 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ول سمیڈ کو 62 گیندوں پر 97 رنز کی باری کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز
After a splendid show of batting, @TeamQuetta brought their total to 190. Predictions? #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/VtflxYQSb5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی اور ول سمیڈ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پشاور زلمی کے ثمین گل نے پہلا اوور کرایا۔
اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلر کی خوب درگت بنائی، اسی دوران پشاورزلمی کے فیلڈرز نے بھی ناقص کارکردگی دکھاتے ہوئے متعدد کیچ گرائے۔
155 کے مجموعی سکور پر احسن علی 73 رنز کا بنا آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ 0، افتخار احمد 8 اور ول سمیڈ 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 190 رنز بنائے۔ثمین گل اور عثمان قادر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی سکواڈ
ٹام کڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک (کپتان) ، ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، عثمان قادر، ثمین گل، پیٹ براؤن سکواڈ میں شامل ہیں۔
Peshawar won the toss and chose to bowl. Here’s a look at the squads.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022
Head to Head stats:
PZ 9 - 8 QG
(1 NR)#LevelHai l #HBLPSL7 l #QGvPZ pic.twitter.com/ntIMhytW35
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ
ول سمیڈ، احسن علی، بین ڈکٹ، سرفراز احمد، افتخار احمد، سہیل تنویر، محمد نواز، محمد حسنین، جیمز فالنکر، نسیم شاہ، عاشر قریشی سکواڈ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا نے دونوں ہی ٹیموں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ایک طرف سے وہاب ریاض نہیں کھیل رہے ہیں، ان کی جگہ شعیب ملک نے قیادت سنبھالی ہے۔
پشاور زلمی اس ایونٹ کی واحد ٹیم ہے، جسے 4 مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ یہ ٹیم 2017ء میں ٹرافی بھی اٹھاچکی ہے۔
پی ایس ایل 6 کے فائنل میں ملتان سلطانز ہی نے پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو 2019ء میں چیمپئن بنی تھی وہ ایونٹ میں رنراپ رہ چکی ہے جبکہ چھٹے ایڈیشن میں آخری نمبر پر رہی تھی۔