انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کرلیا

Published On 29 January,2022 10:08 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کرلیا۔ ایلکس ہیلز تین روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد پریکٹس سیشن میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ انگلش کرکٹرز کیلئے صلاحیتیں آزمانے کی بہترین پلیٹ فارم بن گئی ہے، لیگ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل سٹارز کا تعلق بھی انگلینڈ سے ہی ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے ایمرجِنگ کھلاڑی کافی ٹیلنٹڈ ہیں، مبشر، حریرا اور اطہر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ میں نے پہلے باؤلنگ کوچ، اسسٹنٹ کوچ کا رول کیا اور اب ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ جس طرح پریکٹس سیشن ہورہے ہیں اس پر بہت خوشی ہوئی ہے اس سے کھلاڑی محنت کریں گے اور ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا ماحول فیملی جیسا ہے، ان میں سے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے پاکستان ٹیم کے لئے کام کرچکا ہوں اب دوبارہ ان کے ساتھ موجود ہوں۔ اظہر محمود نے کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں سے مستقبل میں پاکستان ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہت فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں اپنی مہم کا آغاز 30 جنوری کو پشاور زلمی کے خلاف کرے گی۔
 

Advertisement